عالمی کپ فٹبال میں16دن رہ گئے،میگا ایونٹ کا کائونٹ ڈائون جاری

افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائیگا،ایونٹ میں32ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گیں

پیر 28 مئی 2018 20:38

عالمی کپ فٹبال میں16دن رہ گئے،میگا ایونٹ کا کائونٹ ڈائون جاری
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) فیفا ورلڈ کپ 2018کا آغاز اگلے ماہ یعنی 14جون سے روس میں ہورہا ہے اور میگا ایونٹ کا کائونٹ ڈائون شروع ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائیگاایونٹ میں 32ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گیں اور ان ٹیموں کو 8 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہیجس کے مطابق گروپ اے میں میزبان روس کے ساتھ یوروگوئے، مصر اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ بی میں پرتگال، مراکش، اسپین اور ایران کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ سی فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈینمارک، گروپ ڈی میں ارجنیٹنا، آئیس لینڈ،کروشیا اور نائجیریا کو رکھا گیا ہیجبکہ گروپ ای میں برازیل، سوئیٹزرلینڈ، کوسٹا ریکا اور سربیا شامل ہیں۔گروپ ایف میں دفاعی چمپیئن جرمنی کے ساتھ، جنوبی کوریا، میکسیکو اور سوئیڈن، گروپ جی میں بیلجیم، پناما، تیونس اور انگلینڈ کی ٹیمیں موجود ہیں اورآخر میں گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان کی ٹیمیں موجود ہیں۔