فلسطینی قیدیوں کو عالمی فٹبال کپ کے میچ دیکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دیجائیگی،گیلاڈ ایرڈین

اسرائیلی جیلوں میں 6 ہزار 500 فلسطینی قید،450 انتظامی قیدی، 12 اسمبلی ممبران،300 بچے شامل

پیر 28 مئی 2018 20:38

فلسطینی قیدیوں کو عالمی فٹبال کپ کے میچ دیکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دیجائیگی،گیلاڈ ..
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) اسرائیل کے وزیر برائے سوشل سکیورٹی گیلاڈ ایرڈین نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو عالمی فٹبال کپ کے میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسرائیلی جیلوں میں تقریبا 6 ہزار 500 فلسطینی بند ہیں جن میں 450 انتظامی قیدی، 12 اسمبلی ممبران اور 300 بچے شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ، حماس کے رکن فلسطینی قیدیوں کے لئے سال 2018 عالمی فٹبال کپ کے میچ دیکھنا ممنوع قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں بند حماس کے رکن قیدی ماہِ جون میں روس میں متوقع عالمی فٹبال کپ کے میچ نہیں دیکھ سکیں گے۔اسرائیل کے وزیر برائے سوشل سکیورٹی گیلاڈ ایرڈین نے کہا ہے کہ ایسے دور میں کہ جب حماس نے غزہ میں 2 اسرائیلی فوجیوں کی لاشوں کو تحویل میں لے رکھا ہے، ہم ،اسرائیلی جیلوں میں بند حماس کے اراکین کو عالمی کپ کے میچ دیکھنے کی اجازت دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔واضح رہے کہ فلسطین کے سرکاری ذرائع کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں تقریبا 6 ہزار 500 فلسطینی بند ہیں جن میں 450 انتظامی قیدی، 12 اسمبلی ممبران اور 300 بچے شامل ہیں۔