یوگینڈا،ٹریفک حادثہ،18 بچوں سمیت 52افراد ہلاک،8زخمی،4کی حالت نازک

پیر 28 مئی 2018 20:47

کمپالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) افریقی ملک یوگینڈا میں ایک ٹریفک حادثے میں18 بچوں سمیت 52افراد ہلاک ہوگئے ،4زخمیوں کی حالت نازک ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک یوگینڈا میں ایک ٹریفک حادثے میں 18 بچوں سمیت 52 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملک یوگینڈا میں مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 52 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں 18بچے بھی شامل ہیں۔ ٹریکٹر میں سوار افراد زخمی ہیں۔ مسافر بس ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد ایک اور ٹرک سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے ٹرک الٹ گیا اور ٹرک میں سوار 8 افراد بھی شدید زخمی ہوگئے۔ امدادی ادارے نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ یہ حادثہ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے شمال میں 220 کلومیٹر کی دوری پر کیریان ڈونگو کے مقام پر پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :