پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف جیت پر کوئی حیرت نہیں ہوئی ہے،کیون پیٹرسن

پی ایس ایل میں سرفراز احمد کی کپتانی میں کھیلا ہوں ، ان میں جیت کو پانے کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہے ،سابق انگلش بلے باز

پیر مئی 21:00

پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف جیت پر کوئی حیرت نہیں ہوئی ہے،کیون پیٹرسن
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) سابق برطانوی کپتان کیون پیٹر سن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی اس جیت پر مجھے کوئی حیرت نہیں ہوئی ہے ، میں پاکستان سپر لیگ کے تین ایڈیشنز میں سرفراز احمد کی کپتانی میں کھیلا ہوں ، ان میں جیت کو پانے کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہے ،مکی آرتھر بھی اس جیت پر کامیابی کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان نے کرکٹ ماہرین کو حیران کرتے ہوئے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دی جس پر کئی غیر ملکی کرکٹ ماہرین نے بھی پاکستانی ٹیم کے بے انتہا تعریف کی ۔