انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

ْکیٹن جیننگز پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلش سکواڈ میں طلب، مارک سٹون مین ڈراپ

پیر مئی 21:00

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اورلنکا شائر اوپننگ بیٹسمین کیٹن جیننگز کودوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلش سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ انہیں مارک سٹونمین کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سٹون مین گرین شرٹس کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں صرف 13 رنز سکور کر سکے تھے۔

انگلش ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ یکم جون سے شروع ہو اور پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلش چیف سلیکٹر سمتھ نے کہا کہ سٹونمین کی رواں سال اب تک کی کارکردگی مایوس کن رہی اسلئے ان کی جگہ کیٹن جیننگز کو موقع دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ سکواڈ کپتان جوروٹ، ایلسٹرکک، کیٹن جیننگز ،ڈیوڈ میلان، جونی بیئرسٹو، بین سٹوکس، جوز بٹلر، کرس ووکس، مارک ووڈ، سٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور ڈومنک بیس پر مشتمل ہے۔

لندن ((دنیا نیوز ) ، ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر مارک سٹون مین کی جگہ کیٹن جیننگز سکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔پاک انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ کا یکم جولائی سے لیڈز میں آغاز ہوگا، میزبان ٹیم نے اہم مقابلے کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔آٹ آف فارم اوپنر مارک سٹون مین کی جگہ کیٹن جیننگز کو شامل کر لیا گیا، دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز بچانے کیلئے انگلش ٹیم کو لیڈز میں لازمی فتح درکار ہے، میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی سرفراز الیون ایک صفر سے سیریز جیت جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :