آسٹریا،ایئر ریس کا ایونٹ جرمنی نے جیت لیا

پیر 28 مئی 2018 21:05

آسٹریا،ایئر ریس کا ایونٹ جرمنی نے جیت لیا
آسٹریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) آسٹریا میں ہونے والی ایئر ریس کا شاندار ایونٹ جرمنی کے میتھیاس نے جیت لیا۔آسٹریا میں ایئر ریس کا شاندار میلہ سجا، دنیا بھر سے شامل ماہر پائلٹس نے ہوا میں کمال کی مہارتیں دکھائیں، شرکا نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے بھرپور محنت کی۔

(جاری ہے)

جرمنی کے پائلٹ میتھیاس ڈولڈیرر نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا،، ریس میں دوسرا نمبر میزبان ملک کے ہینز اور تیسرا برطانیہ کے نائیجل لیمب کا رہا۔

متعلقہ عنوان :