ْنگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق سے شیخ رشید کے منصوبوں پر خاک پڑ گئی ، چوہدری جعفر اقبال

وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر سے نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان کرا کے اچھی روایت قائم کی ، انگلیاں اٹھانے والوں نی2013کے انتخابات پر بھی انگلیاں اٹھائی تھیں اور اب بھی وہ انگلیاں اٹھانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں، نواز شریف نے کبھی نہیں کہا تھا کہ نگران وزیر اعظم عدلیہ سے نہ ہو وزیر مملکت برائے میری ٹائم افئیرز کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 28 مئی 2018 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے میری ٹائم افئیرز چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق سے شیخ رشید کے منصوبوں پر خاک پڑ گئی ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن لیڈر سے نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان کرا کے اچھی روایت قائم کی ہے، انگلیاں اٹھانے والوں نی2013کے انتخابات پر بھی انگلیاں اٹھائی تھیں اور اب بھی وہ انگلیاں اٹھانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں، نواز شریف نے کبھی نہیں کہا تھا کہ نگران وزیر اعظم عدلیہ سے نہ ہو۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کرنے پر تمام سیاستدان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ شیخ رشید 5سال سے حکومت کے جانے کی جو پیشنگوئیاں دے رہے تھے، اب نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کے بعد شیخ رشید کے منصوبوں پر خاک پڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیر اعظم کے پاس محدود اختیارات ہوں گے اور ان کا کام صرف آئینی حدود میں رہتے ہوئے انتخابات کرانا ہوگا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن لیڈر سے نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان کرا کے اچھی روایت قائم کی ہے۔ اچھی بات ہے کہ نگران وزیر اعظم کے نام پر طویل مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے ایک نام چن لیا گیا۔ نواز شریف نے کبھی نہیں کہا تھا کہ نگران وزیر اعظم عدلیہ سے نہ ہو۔ انگلیاں اٹھانے والوں نی2013کے انتخابات پر بھی انگلیاں اٹھائی تھیں اور اب بھی وہ انگلیاں اٹھانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ امید ہے کہ ناصر الملک سازشیوں کی مکاریوں پر پانی پھیرتے ہوئے آئندی انتخابات شفاف اور غیر جانبدار کرائیں گی