Live Updates

نگران وزیر اعلی ٰکا عمران خان سے ملنے بنی گالا جانا پری پول دھاندلی ہے -، ان کے نام کو مسترد کرتے ہیں، آفتاب احمد خان شیرپائو

نگران وزیر اعظم کے نام پر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان افہام و تفہیم کے ساتھ اتفاق ہو جاناعوام کی فتح ہے،امید ہے جس طرح ناصر الملک کا کردار، ماضی بے داغ ہے ویسے ہی وہ شفاف، غیر جانبدار انتخابات کرائیں گے،قومی وطن پارٹی کے سربراہ

پیر 28 مئی 2018 21:05

نگران وزیر اعلی ٰکا عمران خان سے ملنے بنی گالا جانا پری پول دھاندلی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰکا عمران خان سے ملنے بنی گالا جانا پری پول دھاندلی ہے -، ہم ان کے نام کو مسترد کرتے ہیں، نگران وزیر اعظم کے نام پر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان افہام و تفہیم کے ساتھ اتفاق ہو جانا خوش آئند اور عوام کی فتح ہے۔

امید ہے کہ جس طرح ناصر الملک کا کردار اور ماضی بے داغ ہے ویسے ہی وہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرائیں گے۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نگران وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر ہمیں سخت اعتراضات ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ کیا لینے پاکستان تحریک انصاف کے گھر بنی گالہ گئی ان کا اس طرح عمران خان سے ملنا غیر قانونی ہے اور پری پول دھاندلیہے۔

(جاری ہے)

کے پی میں دو جماعتوں کی گٹھ جوڑ عوام کے سامنے آچکا ہے جسے عوام انتخابات میں مسترد کر دیں گے۔ نگران وزیر اعظم کے نام پر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان افہام و تفہیم کے ساتھ اتفاق ہو جانا خوش آئند اور عوام کی فتح ہے۔ امید ہے کہ جس طرح ناصر الملک کا کردار اور ماضی بے داغ ہے ویسے ہی وہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرائیں گے۔ خیبر پختونخوا میں جس طرح وزیر اعلیٰ کا چنائو کیا گیا یہ بہت مشکوک ہے، ہم ان کے نام کو مسترد کرتے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات