نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش ،لیگی کارکن پر سیکیورٹی اہلکاروں کا بے تحاشا تشدد، تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی، نواز شریف نے کارکن کو گلے لگا لیا

پیر 28 مئی 2018 21:14

نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش ،لیگی کارکن پر سیکیورٹی اہلکاروں کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے والے لیگی کارکن پر سیکیورٹی اہلکاروں کا بے تحاشا تشدد، تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی،۔

(جاری ہے)

پیر کو لاہور میں یومِ تکبیر کے کنونشن میں سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف سٹیج پر اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر رہنماں کے ساتھ موجود تھے کہ اچانک ایک لیگی کارکن نے ہاتھ ملانے کیلئے ان کی جانب دوڑ لگا دی لیکن سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اس کی خوب پٹائی کی اور اسے گھسیٹے ہوئے وہاں سے لے گئے لیکن اپنی درگت بننے کے باوجود اس لیگی کارکن کا جذبہ ٹھنڈا نہ ہوا اور اس نے دوبارہ واپس آ کر زور زور سے شیر شیر کے فلک شگاف نعرے لگانا شروع کر دیے۔

میاں نواز شریف نے کارکن کو گلے لگایا ۔