مشاہد حسین نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دینے کیلئے پہلا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میا صاحب کڑاکے کڈھ دیو ، نواز شریف

کا تقریب سے خطاب میں مشاہد حسین کا اچھا مشورہ دینے پر خراج تحسین

پیر مئی 21:14

مشاہد حسین نے  بھارت کے ایٹمی دھماکوں  کا جواب دینے کیلئے پہلا مشورہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مشاہد حسین سید نے بھارت کے ایٹمی دھما کوں پر مشورہ دیا کہ میاں صاحب "کڑاکے کڈھ دو"جس کا مطلب ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دو۔

(جاری ہے)

پیر کو نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کی 20ویں یوم تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو اس وقت میں الماتے میں تھا میرے سٹاف نے مجھے آگاہ کیا کہ بھارت نے ایٹمی دھماکے کردیئے ہیں اس وقت جس پہلے شخص سے میں نے مشورہ کیا تو وہ مشاہد حسین سید تھے میں نے ان سے پوچھا کہ اب کیا کرنا چاہیے تو انہوں نے اپنے پنجابی کے مخصوص انداز میں کہا کہ میاں صاحب "کڑاکے کڈھ دو"جس کا مطلب ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دو۔