حکومت کی مدت ختم ہونے میں 2روز باقی رہ گئے ہیں لیکن آپ تبادلے کررہے ہیں ،ایڈیشنل چیف

سیکرٹری کے تبادلے کا نوٹیفکیشن واپس لیاجائے ورنہ آبزرویشنز دیںگے،چیف سیکرٹری عدالت میں پیش ہوکر اپنا موقف بیان کریں ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت میں جسٹس محمدہاشم خان کاکڑ کے ریمارکس

پیر 28 مئی 2018 21:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نورمسکانزئی اور جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل بینچ نے ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی جس کے دوران درخواست گزار منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ ،ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان رئوف عطاء اور نصیب اللہ بازئی ودیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے سماعت کے دوران جسٹس محمدہاشم خان کاکڑ نے ایڈووکیٹ جنرل رئوف عطاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی مدت ختم ہونے میں 2روز باقی رہ گئے ہیں لیکن آپ تبادلے کررہے ہیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے تبادلے کا نوٹیفکیشن واپس لیاجائے ورنہ آبزرویشنز دیںگے، کل چیف سیکرٹری پیش ہوکر عدالت میں اپنا موقف بیان کریں بعدازاں سماعت کو آج منگل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔