ٹریفک پولیس کانسٹیبل عبدالرشید شہید کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ کلی مینگل آباد زرغون روڈ پر جاری

پیر 28 مئی 2018 21:14

ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) ٹریفک پولیس کانسٹیبل عبدالرشید شہید کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ کلی مینگل آباد زرغون روڈ پر جاری ہے ۔

(جاری ہے)

مرحوم نبی بخش کے صاحب زادے ،شاہد حسین اور مجاہدحسین کے بھائی جبکہ شہزاد رشید ،شہبازرشید اور شعبان رشید کے والد تھے ۔انہیں گزشتہ روز مقامی قبرستان میں سپر دخاک کردیاگیا جبکہ فاتحہ خوانی کا سلسلہ کلی مینگل آباد زرغون روڈ پر جاری ہے ۔یاد رہے کہ ٹریفک پولیس کانسٹیبل عبدالرشید گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں شہید ہوگئے تھے ۔