کوئٹہ،پرائس کنٹرول ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے، 52دکاندار گرفتار، متعدد کو لاکھوں روپے کے جرمانے

پیر 28 مئی 2018 21:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر)فرخ عتیق کی خصوصی ہدایت پر پرائس کنٹرول ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پرائس لسٹ ،منافع خوروں ، زائدالمعیاد اور ملاوٹی اشیا ء کیخلاف مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثانیہ صافی ،اسسٹنٹ کمشنر صدر ببرک خان اور اسپیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ عالمو چوک ،کاسی ، روڈ،سریاب روڈ،ائیر پورٹ روڈ،میکانگی روڈ،قمبرانی روڈ، جوائنٹ روڈ ،بروری روڈ،ہزار گنجی ،گوالمنڈی ،خرو ٹ آباد،مشرقی بائی پاس اور کلی شابو میں کاروائی کرتے ہوئے تین روز کے دوران مجموعی طور پر 291300،دولاکھ اکانویںہزار تین سو روپے جرمانے کی مد میں سرکاری خزانے میں جمع کر وایں ،اور اس دوران 52دکانداروں کو گرفتارکر کے متعلقہ تھانوںکے حوالے کرنے کے علا وہ 46دکانوں کو سیل کیا گیا اور اس کاروائی کی رپورٹ حکام بالا کو ارسال کی گئی ۔

(جاری ہے)

پرائس لسٹ پر عملدرآمد کرانے کے سلسلے میں ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کررہی ہیں جبکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے منافع خوروں ،زائدالمعیاد اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ۔مہم کر دوران شہر بھر کے یوٹیلٹی اسٹور ز پر اشیاخوردنوش کی عدم دستیابی ،فراہمی اور معیار کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لے کر رپورٹ حکام بالا کو ارسال کئی جا رہی ہیں ۔

عوام کی سہولت کیلئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے آفس میں ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا اور عوام سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی شکایت ،پرائس لسٹ کی خلاف ورزی ،منافع خوری ،زائدالمعیاد اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کنٹرول روم شکایت سیل نمبر 9202268پر انتظامیہ کو فوری اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف سخت اور بروقت اقدامات کیے جا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :