Live Updates

سبی عوامی پارٹی کی جانب سے مسکن و غرباء میں راشن کی تقسیم ، خدمت خلق سے دلی سکون ملتا ہے، میر سلیم مرغزانی

پیر 28 مئی 2018 21:16

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) سبی عوامی پارٹی کے جانب سے مسکن و غرباء میں راشن کی تقسیم ،سینکڑوں خاندان مستفید غرباء و مسکن کیساتھ افطار ڈنر کا اہتمام ۔ میر سلیم مرغزانی نے کہا کہ خدمت خلق سے دلی سکون ملتا ہے آئندہ بھی اس کارخیر کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔تفصیلا ت مطابق ماہ رمضان کے مقدس بابرکت ماہ میں مسکن غرباء کی مدد کیلئے سبی عوامی پارٹی کے چیئرمین میر سلیم مرغزانی کی جانب سے مرکزی دفتر سبی میں راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں غرباء مسکن افراد نے شرکت کی اس موقع پر سبی عوامی پارٹی کے صدام کیانی ، قیوم ابڑو ، جنید راچپوت ، نوروز خان ، محمد عظیم ، شاہ نواز مرغزانی ، سجاد احمد سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔

انہوں نے سبی وگردونواح کے سینکڑوںمسکن وغرباء خاندانوں میںماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں راشن تقسیم کیا جس میں آٹا چینی گھی دال مشروبات چائے کی پتی شامل تھی ۔

(جاری ہے)

راشن کی تقسیم کے موقع پر سبی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین میر سلیم مرغزانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت ہے ہم اپنے پیارے وطن کے لوگوں سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ سبی عوامی پارٹی سبی کے شہریوں کو درپیش مسائل ومشکلات سے چھٹکارا دلانے کی ہر ممکن کوشش میں سرگرم ہے ماہ رمضا ن ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ہدایت دیتا ہے اس ماہ مبارک میں انسانیت کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے سبی کے غرباء مسکن افراد کو راشن کی فراہمی سے مجھے خوشی ہوئی ائندہ بھی لوگوں کی اسی جوش وجذبے کے ساتھ مدد کروں گا راشن کی تقسیم کے موقع پر انہوں نے غریب افراد کے ہمراہ افطار وڈنر بھی کیا اور اللہ تعالیٰ سے ملک وقوم کی سلامتی خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعا کی اس موقع پر سبی عوامی پارٹی کے عہدیداروں وکارکناں نے شہید ہونے والے پاک افواج ایف سی وسیکورٹی اہلکاروں وآفیسران کے ایصال ثواب کیلئے بھی خصوصی دعا کی محب وطن شہریوں کو بھی چاہیے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات