یوم تکبیر کی مناسبت سے نصیرآباد میں جمہوری وطن پارٹی کے زیراہتمام عظیم الشان ریلی نکالی گئی

ایٹمی قومت بننے کے بعد پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اب کسی میں بھی جرت نہیں،مقررین

پیر 28 مئی 2018 21:16

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) یوم تکبیر کی مناسبت سے نصیرآباد میں جمہوری وطن پارٹی (عالی)کے زیراہتمام صوبائی رہنماء ڈاکٹرمحمداسحاق سندرانی بگٹی کی قیادت میں عظیم الشان ریلی بگٹی ہائوس ڈیرہ مرادجمالی سے نکالی گئی ،ریلی میں بگٹی قبائل سمیت دیگر افرادنے سینکڑوں کی تعدادمیں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھارکھے تھے اور پاکستان زندہ بادپاک فوج پائندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے اورعلاقہ پاکستانی نعروں سے گونج اٹھا ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے اورجلسہ منعقدہوا ۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمہوری وطن پارٹی (عالی) کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی میر صابر حسین بگٹی،میرجان بگٹی، حاجی موج الدین بگٹی، علی گل رند،بختیاررند،میرسبزل کلوئی ، لعل محمد سندرانی ،سوناخان ،دلوخان بگٹی، حمل رامیزئی سمیت دیگر نے کہاکہ 28 مئی 1998کو پاکستان ایک ایٹمی طاقت بن کر ابھرااور بھارت کے مقابلے میں بم دھماکے کرکے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم بھی ایٹمی طاقت رکھتے ہیں دھماکوں کے بعد ملکی دفاع ناقابل تسخیربن گیا ہے ،اب دشمن کی ہرجارحیت کا بھرپوراورمنہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تو چاغی پہاڑوں کی اڑتی راکھ بھی اللہ اکبر کے نعرے بلند کرتے ہوئے اڑرہی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اب کسی میں بھی جرت نہیںہمیں سب کو مل کر اپنے ملک کی دفاع کی جاطر عملی جدوجہد کرنی ہوگی تاکہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کا سبق سکھایا جاسکے یہ تب ہوگا جب ہم آپسی اختلافات دور کو ایک قوم کا ثبوت دینا ہوگا اور اسی میں ہم سے کی کامیابی ہے ہم بگٹی اقوام پاکستان کی ترقی خوشحالی اور امن کے قیام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ملک کی طرف اٹھنے والے والوں کوکاٹ دیں گے۔