ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری نقدی وقیمتی اشیاء سے محروم

پیر 28 مئی 2018 21:16

سرگودھا۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ڈکیتی اور چوری کی 9مختلف وارداتوں میں گھر ، 2ڈیروں اور دوکانوں کا صفایا ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودہا کے نواحی علاقہ چک قاضی کے قریب چار افراد نے محمد ثقلین سے موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل چھین لیا ۔ گلشنِ بلال کالونی کے محمد سلیم کے گھر چور 18تولہ زیورات ، سوا سات لاکھ روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان لے گئے ۔

(جاری ہے)

محافظ ٹائون سے سرفراز نواز ، ریلوے روڈ سے شفقت علی کی موٹر سائیکلیں ، موضع جالپ کے محمد اعظم کے ڈیرہ سے قیمتی مشینری ، کوٹمومن کے محمد امجد ودیگر کی دوکانوں میں یکے بعد دیگرے نقب لگاکر مبلغ 3لاکھ روپے مالیت کا سامان ،نقدی وغیرہ لوٹ لی گئی ۔ اسی طرح چک نمبری 117جنوبی کے محمد طارق کے رقبے سے ڈیرھ لاکھ روپے مالیت کی مٹی ،دھوری کے نذر عباس کے ڈیرہ سے 3لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرکے لے گئے ۔ اس کے علاوہ دیوال کے ہارون الرشیدکا ملازم صادق امیر اُس کے مبلغ 2لاکھ روپے چوری کر کے رُو پوش ہوگیا ۔متعلقہ تھانہ جات کی پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔