عارفوالا، ٹھیکیدا رنے گندم کے بھوسہ کے تنازع پر مالکہ کو قتل کردیا

پیر مئی 21:16

عارفوالا۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) ٹھیکیدا رنے ساتھی سے ملکر گندم کے بھوسہ کے تنازع پر مالکہ کو قتل کردیا ، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 82/Dکے رہائشی رفیق کمبوہ کی بیوی غلام فاطمہ کو ٹھیکیدار ظفراقبال نے نذر فرید سے ملکر اینٹیں مارمارکر گندم کے بھوسہ کے تنازع پر موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادیا ، بتایا گیا ہے کہ غلام فاطمہ سے ٹھیکیدار ظفراقبال نے زمین پٹہ پر لے کر گندم کاشت کررکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :