مئی1998ء کے ایٹمی دھماکوںکے بعد آج پاکستان ناقابلِ تسخیر بن چکا ہے‘محمد رفیق رجوانہ

پیر 28 مئی 2018 21:21

مئی1998ء کے ایٹمی دھماکوںکے بعد آج پاکستان ناقابلِ تسخیر بن چکا ہے‘محمد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے 28مئی1998ء کے دن ایٹمی دھماکے کر کے عالم اسلام کے پہلے ایٹمی ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور پورے عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کردیا۔گورنر پنجاب نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاکہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا واضح مقصد صرف اور صرف پاکستان کو خوف زدہ کرنا اور نیچا دکھانا تھا۔

بھارت کو یہ پیغام مل گیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے کا نتیجہ کیا ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یوم تکبیر پر ہم سب کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے اور پوری قوم کو اس بات پر فخر ہے کہ آج ہم دشمن کی آنکھوںمیں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 28مئی1998ء کوایٹمی دھماکوںکے بعد آج پاکستان ناقابلِ تسخیر بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اًمن کا گہوارہ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دے کر پھر سے وہی جوش و جذبہ اور شوق و ولولہ سے کام لیں تو اپنے ملک و قوم کو تمام تربحرانوں اور مسائل سے نجات دلا سکتے ہے۔