لاڑکانہ : بھینس کالونی میں میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ، زائدالمعیاد ادویات برآمد دو میڈیکل اسٹور سیل کر دیئے گئے

پیر 28 مئی 2018 21:28

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) محکمہ صحت لاڑکانہ کے افسران کی شہر کی بھینس کالونی میں میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ، زائدالمعیاد ادویات برآمد دو میڈیکل اسٹور سیل کر دیئے گئے، علاقہ کے عطائی ڈاکٹر کلینک چھوڑ کر فرار، ایم ایم بی ایس ڈاکٹرس کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹریشن کروانے کی وارنگ جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت لاڑکانہ کے ضلعی افسر عبدالرحمان بلوچ نے شکایت موصول ہونے پر ڈرگ انسپیکٹر کے ہمراہ شہر کی گنجان آباد بھینس کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کر کے زائد المعیاد ادویات برآمد کرلی جس پر دو میڈیکل اسٹور نیو کشش اور سلور اسٹار میڈیکل اسٹورز کو سیل کر دیا، محکمہ صحت کے افسران کے پہنچنے کی اطلاع پر علاقہ میں موجود عطائی ڈاکٹر کلینک چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر کو سندھ حکومت کے ادارہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ ہونے کے لیے پابند کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :