اوپن یونیورسٹی طلبہ کے تیارکردہ ’’پراجکٹس‘‘کی نمائش جلد منعقد کرے گی

ملک بھر سے شعبہ فزکس کے طلبہ کو تخلیقی کام شوکیس کرانے کی دعوت دی جائے گی‘ڈاکٹر ظفر الیاس

پیر 28 مئی 2018 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ فزکس نے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر طلبہ کے ریسرچ کی بنیاد پر تیار کردہ ’’پراجکٹس‘‘کی نمائش منعقد کرانے کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر تیز کردیا ہے ،ْ امید ہے کہ عید کی چھٹیوں کے بعد یہ نمائش منعقد کی جائے گی۔

روزمرہ زندگی میں کارآمد طلبہ کے تیار کردہ کم و بیش پچاس باالکل نئے پراجکٹس نمائش میں رکھے جائیں گے۔طلبہ کوسماجی مسائل سے وابستہ تحقیق کی جانب راغب کرنے کے لئے سکالرزکے آئیڈیاز پر مبنی پوسٹرز بھی ڈسپلے کئے جائیں گے۔فیکلٹی آف سائنس کے ڈین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر سید طفر الیاس کے مطابق ملک کے ہر کونے میں موجود یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے طلبہ کو تخلیقی کام شوکیس کرانے کی دعوت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی حصہ لے سکیں گے۔ڈاکٹر ظفر الیاس کے مطابق وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے فیکلٹی آف سائنس پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے اور سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریاںقائم کی ہیں جس میں ساز و سامان اور مشینیں جرمنی سے درآمد کی گئی ہیں ،ْ یہی وجہ ہے کہ شعبہ فزکس کے طلبہ کا رجحان ریسرچ کی طرف گامزن ہے اور معاشرتی مسائل کے حل کے لئے نت نئی چیزیں تیار کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔اب شعبہ فزکس نے اپنے طلبہ کے تیارکردہ اِن پراجکٹس کی نمائش منعقد کرنے کی ضرورت محسوس کی ہے۔یہ ایک بڑا ایونٹ ہوگا اور اس میں طلبہ کو ایک دوسرے کے خیالات اور تجربات سے سیکھنے کے مواقع دستیاب ہوں گے جو ریسرچ کے فروغ میں اہم رول ادا کرے گا۔