الیکشن کمیشن سندھ نے اپنے کئی پرانے ملازمین کو 31 مئی تک نکالنے کے لئے شو کاز نوٹس جاری کر دیا
الیکشن کمیشن سندھ ملازمین سخت تشویش میں مبتلا ، جن ملازمین کو نوٹس دیاگیا ہے ان میں بعض ملازمین 20 سال پرانے ہیں،ذرائع
پیر 28 مئی 2018 21:45
(جاری ہے)
انکوائری 2015 میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی کا ذکر کیاگیا تھا مگر متعلقہ حکام نے کمال مہارت سے ایسے ملازمین کو بھی اس ٹیسٹ میں شامل کیا جو الیکشن کمیشن سندھ میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے ملازمت کر رہے ہیں ۔
بعض ملازمین کے بارے میں بتایا گیا کہ ان کی مدت ملازمت کو 20 سال سے زائد ہوئے ہیں، 10سال سے زائد والے بھی متعدد ہیں ملازمیں شامل ہیں۔یہ ملازمین اس وقت سندھ کے مختلف اضلاع میں الیکشن کمیشن سندھ کے مختلف دفاتر میں کام کر رہے ہیں اور ان کی سابقہ کارکردگی بھی بہتر رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ معاملہ صرف 2015 کا تھا اور دانستہ طور پر پرانے ملازمین کو شامل کیا گیا، جس کا مقصد خوفزدہ کرنا یا پوسٹوں کو خالی قرار دیکر من پسند افراد کا تقرر کرنا ہے۔شو کارز نوٹس میں 2015 سے قبل کے ملازمین کا ذکر نہیں ہے ۔جب الیکشن سر پر ہیں تو ایسے میں صوبے میں ملازمین کو فارغ کرنے کے لئے شو کاز نوٹس جاری کرنا سوالیہ نشان ہی یا کسی خاص منصوبے کا حصہ ہے ۔ ملازمین کے مطابق ہم نے اپنی عمریں اس اداریکو دیں اورآج ہمیں ملازمت سے فارغ کرنے کا نوٹس دیا جارہا ہے اگر ہماری اہلیت نہیں تھی تو گزشتہ ایک یا دو دہائیوں سے ادارے نے اس کا نوٹس کیو ں نہیں لیا۔ اس نوٹس کے اجرا کے بعد الیکشن کمیشن آف سندھ کے دیگر ملازمین بھی سخت تشویش میں مبتلا ہیں کہ انہیں بھی کسی بھی وقت کوئی بہانہ بناکر فارغ کیاجا سکتا ہے۔متاثرہ ملازمین کو 31 مئی سے پہلے شوکاز کا جواب سندھ کے جوائنٹ الیکشن کمشنر محمد رشید بھٹی نے اپنے پاس جمع کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کر دیا ہے کہ اگر جواب نہ ملا تو یک طرفہ طور پر کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.