احمدیار، مسلح افراد نے دن دہاڑے ماں ،2بچوں سمیت 5 خواتین کو طلائی زیورات اور نقدی سمیت اغواء کرلیا

پیر 28 مئی 2018 21:57

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) مسلح افراد نے دن دہاڑے مختلف مقامات سے ماں ،2بچوں سمیت -5 خواتین کو طلائی زیورات اور نقدی سمیت اغواء کرلیا ۔مزاحمت پر تین بھائی زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں بلاڑہ لکھوکا میں محمد سرفراز کی بیوی کوثر بی بی اور 4سالہ بیٹے عبدالہادی اور 5سالہ بیٹی شاہین بی بی کوطلائی زیورات اور نقدی کل مالیت185000 روپے سمیت گھر سے شیماں بی بی ، غلام فرید ، صدیق اور شاہد نے نامعلوم ساتھی سے ملکر کیری ڈبہ میں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جبکہ نواحی گائوں 17/EBمیں صابرعلی ، مقصود اورافضل کو مختیاراں بی بی ، شریف ،مہر علی ،رمضان وغیرہ مسلح افرادنے مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بناکر مضروب کردیا بیوی زاہدہ بی بی اور نند کرم الہٰی کو زبردستی گاڑی میں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے مقدمات درج کر لئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :