چنیوٹ، تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھ گیا ، ایک مسافر جاں بحق ، تین زخمی

پیر 28 مئی 2018 21:57

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) فیصل آباد روڈ جھوک موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر جھوک موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار احمد موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دیگر سوار زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی یاچ کیو چنیوٹ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :