امت مسلمہ کی کامیابی کا واحد حل اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے ،شازیہ اکبر چوہدری

جب سے مسلمانوں نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا چھوڑاتب سے دنیا بھر میںامت مسلمہ انتشار کا شکار ہے،رکن آزاد کشمیر اسمبلی

پیر 28 مئی 2018 22:01

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی شازیہ اکبر چوہدری نے کہا ہے امت مسلمہ کی کامیابی کا واحد حل اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے ،جب سے مسلمانوں نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے تب سے دنیا بھر میںامت مسلمہ انتشار کا شکار ہے،قرآن پاک پڑھتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں کرتے ہیں ،لاکھوں روپے دے کر والدین بچوں کو دنیاوی تعلیم دلواتے ہیں لیکن قرآن کی تعلیم نہیں دلواتے ہیں ،قرآن پاک پر عمل کیے بغیر مسلمان کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں ،ہمارا اخلاق آج تباہ ہو چکا ہے ،بھائی اپنے بھائی کا دشمن بن چکا ہے ،دوسروں کے حقوق کو غصب کیا جا رہا ہے اس تمام برائیوں کی بنیادی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آزاد حکومت نے سلامی اداروں کو کمزور کیا ہے ،اسلامی اداروں کا تحفظ کریں گے ،اگر نئے اسلامی اداروں کا قیام عمل میں نہیں لایا جاسکتا ہے تو اجو ادارے قائم ہیں انہیں قائم رہنے دیا جانا چاہیے ،رمضان المبارک میں ن لیگ کی حکومت سچی توبہ کر لے ۔نوجوانوں کے ساتھ ملازمتوں کے حوالے سے جو زیادتیاں کی گئی ہیں ان کا صلہ مل کر رہے گا موجودہ حکومت کو ،موجودہ حکومت نے عوام کو بیوقوف بنانے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ،معاشرے میں علماء کرام کا احترام کرنا چاہیے ،علماء کرام کی بدولت ہی معاشرے میں رواداری قائم ہے ،مسجداور مدرسے والوں کو ان کا حقیقی مقام دینا چاہیے ،جو لوگ اللہ اور اس کے رسولؐ کی بات کرتے ہیں ان کا مقام پوری دنیا میں سب سے زیادہ بلند ہے۔