وزیر داخلہ احسن اقبال کی سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

پیر 28 مئی 2018 22:01

وزیر داخلہ احسن اقبال کی سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے جدہ میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب پہنچناے پر سعودی ہم منصب نے وزیر داخلہ احسن اقبال کا خیر مقدم کیا۔سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے احسن اقبال پر ہونیوالے قاتلانہ حملے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی طبیعت دریافت کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ احسن اقبال نے 2017 میں ایمنسٹی اسکیم کی تعریف کی جس کے تحت پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد اپنے ملک واپس آئی۔ ملاقات میں سعودی عرب میں رہائش پذیر اور سفر کرنیوالے پاکستانیوں سے متعلق معاملات جن میں امیگریشن، قیدیوں کی منتقلی، عمرہ اور حج کی سہولیات وغیرہ شامل ہیں پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر نے کہا کہ وہ تمام معاملات کا بغور جائزہ لیں گے۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے لئے زیادہ سے زیادہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقا ت میں وزیر داخلہ کے ساتھ سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق، قونصل جنرل شہریاراکبر خان اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو بھی موجود تھے۔