احد چیمہ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی

جیل روڈ پر واقع شوروم سے احد چیمہ کی ملکیت گاڑی بھی برآمد،احد چیمہ کی جانب سے چھپائی گئی 14.5 ملین کی رقم برآمد کر لی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 28 مئی 2018 18:52

احد چیمہ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 28مئی 2018ء) :احد چیمہ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔نیب نے جیل روڈ پر واقع شوروم سے احد چیمہ کی ملکیت گاڑی بھی برآمد کرلی جبکہ ملزم احد چیمہ کی جانب سے چھپائی گئی 14.5 ملین کی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحد چیمہ کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔ذرائع کے مطابق احد چیمہ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق نیب تفتیشی افسران نے لاہور کے معروف کار ڈیلر کے شو روم پر چھاپا مارا ہے۔جس کے نتیجے میں جیل روڈ پر واقع شوروم سے احد چیمہ کی ملکیت گاڑی بھی برآمد ہو گئی۔ برآمد کی گئی گاڑی کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے قریب ہے۔اس کے علاوہ احد چیمہ کیس میں نیب نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزم احد چیمہ کی جانب سے چھپائی گئی 14.5 ملین کی رقم برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ کچھ روز قبل نیب نےاحدچیمہ اورانکےرشتے داروں کی جائیدادکی تفصیلات طلب کرلیں۔جنکی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ان میں احمد حسین ، فیصل حسین ،منصور احمد، سعود،سعدیہ منصور،اشرف اور دیگر شامل ہیں۔نیب نے کاساڈیولپرز کی مینجمنٹ سےمتعلق بھی تفصیلات طلب کرلیں۔نیب نےتفصیلات فراہمی کےلیے محکمہ لینڈ رکارڈ کو مراسلہ بھی تحریرکردیا۔

دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایل آر کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔محکمےکےاسسٹنٹ ڈائریکٹرکو 23 مئی کومصدقہ رکارڈ سمیت طلب کرلیاگیا۔واضح رہے کہ نیب نے احدچیمہ کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا ہوا ہے، نیب ٹیم نے حد چیمہ کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دینے کا الزام پر لاہور ایم ایم عالم روڈ دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔انکا کیس تاحال زیر تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :