صوبائی حکومت نے وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپوراقدامات اٹھائے ہیں ،ْ امتیاز شاہد قریشی

پیر 28 مئی 2018 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے قانون وپارلیمانی امور امتیازشاہد قریشی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے اور انہیں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بار ایسو سی ایشنز کی بھر پور مدد کی ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کے روز تنگی بار ایسو سی ایشن کے صدر محمد ابراہیم کو بار کے لئے 5 لاکھ روپے کے چیک حوالے کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر متعلقہ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ خود بھی ایک وکیل ہیں اور انہیں وکلاء برادری کی مشکلات کا ادراک ہے اور انہوں نے ان کے حل کے لئے حکومتی سطح پر اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کار لائی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ آئندہ بھی وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لئے اپنی کاؤ شیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :