معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی خان کے زیرصدارت اجلاس

پیر 28 مئی 2018 22:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے پیر کے روز اپنی حکومت کے آخری دن خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ سید وقارالحسن ڈی جی ہاؤسنگ عمران وزیر کے علاوہ بورڈ کے دوسر ے ممبروں نے بھی اجلاس میںشرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس نے ہاؤسنگ اتھارٹی کا نظرثانی شدہ بجٹ برائے 2017-18 اور بجٹ تخمینہ برائے 2018-19 کے منظوری کے علاوہ چند دوسرے امور کی بھی منظوری دی۔

اس موقع پر اجلاس سے باتیں کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے اپنے محکمے کے افسران اور اہلکاروں کا بھر پور شکریہ اد اکیا اورکہا کہ سرکاری اہلکاروں نے ان کی حکومت کے ایجنڈے پر بھر پور انداز میں عمل درآمد کیا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے صوبے اور عوام کی خدمت خلوص دل سے اوربھر پور جذبے اور لگن سے کی اور سرکاری مشینر ی نے بھی اس پر عمل درآمد کرنے میں کو ئی دقیقہ فر وگزاشت نہیں کیا۔