چیئرمین بورڈمردان پرتشددقابل مذمت ہے،انکوائری کی جائے،بورڈایمپلائز

پیر 28 مئی 2018 22:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء)خیبر بختونخوا بورڈز ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل اورنجی تعلیمی اداروں نے چیئرمین بورڈمردان کیساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انکوائری کامطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

بورڈایمپلائزکے سیکرٹری اطلاعات یاسرعرفات اور پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN)کے صوبائی صدرسلیم خان نے ایک بیان میں کہاہے کہ وزیرتعلیم عاطف خان کے پی اے نے مردان تعلیمی بورڈکے چیئرمین پروفیسرشوکت حیات کواپنے بندوں کوبغیرقانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بھرتی کرنے کیلئے احکامات جاری نہ کرنے پر زدوب کوب کیااورتشددکانشانہ بنایا جوکہ ناقابل برداشت، ناقابل قبول اور جمہوری روایات کے سراسر خلاف ہے۔

انہوںنے چیئرمین بورڈکیساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے یقین دلایاکہ اگر چیئرمین بورڈ اسطرح حق اور سچ کے ساتھ کھڑے رہے تو بورڈز ملازمین اورنجی سیکٹرہر صورت اداروں کی عزت پرآنچ نہیں آنے دینگے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ مذکورہ پی اے وزیرتعلیم کے خلاف جلد ازجلد قانونی کارروائی عمل میں لائی اور قانون کے مطابق سزادی جائے بصورت دیگرہم انتہائی قدم اٹھانے پرمجبورہوجائینگے۔