جہانگیرہ صوابی روڈ پر سوزوکی وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

پیر 28 مئی 2018 22:08

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) جہانگیرہ صوابی روڈ پر سوزوکی وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گاڑیاں قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 نوشہرہ کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ جہانگیرہ صوابی روڈ پر سوزوکی وین2926/RIG کی ٹکر سے بلا نمبر موٹر سائیکل پرسوار اظہار اللہ ولد سیف الرحمن ساکن بیکئی صوابی جاںبحق ہوگیا۔ پولیس نے دونوں گاڑی قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔