فاٹا انضمام پرنوشہرہ میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کی اظہار تشکر ریلی

پیر 28 مئی 2018 22:08

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) نوشہرہ میں پاکستان زندہ باد موومنٹ نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر اظہار تشکر ریلی نکالی، ریلی کی قیادت پاکستان زندہ باد موومنٹ کے ضلعی صدر اقلیم خٹک کررہے تھے ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر خیبرپختونخوا میں فاٹا انضمام کے مبارکباد بارے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں پاکستان زندہ باد مومنٹ کے ضلعی صدر اقلیم خٹک کی زیرقیادت اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیاگیا ریلی میں نوشہرہ کلاں نوشہرہ کینٹ رسالپور کینٹ اکوڑہ خٹک پبی سمیت ضلع بھر کے دیگر علاقوں کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت اور ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے ڈالے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اقلیم خٹک نے کہا کہ آج کا دن قبائلی عوام کیلئے فتح کا دن ہے اور انگریز کا کالا قانون ایف سی آر ہمیشہ کیلئے ختم ہوکر دفن ہوگیا ۔