تھانہ درابن کے علاقہ موچی وال میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

پیر مئی 22:08

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) ڈی پی اوڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر تھانہ درابن کے علاقہ موچی وال میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران پولیس نے 15ملزمان گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 5بندوقوں، 2پستولوںاور 2رائفلوں سمیت درجنوں کارتوس اور منشیات برآمدکرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی کلاچی سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او درابن پرویز شاہ نے پولیس و ایلیٹ فورس کے ہمراہ تھانہ درابن کے علاقے موچی وال میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران پولیس نے 15افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2 پستول30بور،2رائفلیں،5بندوقیں اور 86کارتوس بمعہ میگزین اور 90 گرام چرس برآمد کرکے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :