ڈی آئی خان کے مختلف علاقوں میں چھاپے،منشیات برآمد،چارملزمان گرفتار

پیر 28 مئی 2018 22:08

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ایس ایچ او ڈیرہ کینٹ فہیم ممتاز کی جانب سے ڈار سٹی ، مریالی اور بلوچ نگر میں چھاپوں کے دوران ایک کلو سے زائد چرس ، آئس ، شراب اور اسلحہ برآمد کرکے چار ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کینٹ فہیم ممتاز نے پولیس نفری کے ہمراہ ڈار سٹی میں آصف سکنہ کوچہ کیپٹن لعل خان سے 225گرام چرس اور 4گرام آئس برآمد کرلی' مریالی موڑ پر قیوم نواز چغتائی سے 315گرام چرس اور15گرام آئس برآمدکرلی جبکہ بلوچ نگر میں شہارت حسین سکنہ بستی ڈیوالہ سے 505گرام چرس اور ایک پستول30بور اور 16کارتوس برآمدکرلئے۔

پولیس نے شوبرا ہوٹل کے قریب چونی مسیحی سکنہ کرسچن کالونی سے ایک لیٹر شراب برآمدکرلی۔ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔