مئی کو 13 مختلف ممالک کے دارلخلافوں میں حضرت امام حسن کی یاد میں کانفرنسیں منعقد ہونگی

پیر 28 مئی 2018 22:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) مرکزی امام حسین کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس پیر کو ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ 31 مئی کو 13 مختلف ممالک کے دارلخلافوں میں حضرت امام حسن کی یاد میں کانفرنسیں منعقد ہونگی۔

(جاری ہے)

مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام 31 مئی 3 بجے سہ پہر پی سی ہوٹل راولپنڈی میں میلاد حضرت امام حسنؓ کانفرنس ہو گی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور مخلف ادیان کے سکالرز خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :