وزیر اطلاعات کی جسٹس(ر) ناصر الملک کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد

ملک میں جمہوریت اور جمہوری عمل کی مضبوطی کے نئے باب کے آغاز پر پورا پاکستان مبارکباد کا مستحق ہے،مریم اورنگزیب پاکستان میں جمہوریت دس سال کا تسلسل مکمل کر رہی ہے، جمہوری و سیاسی قوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، بیان

پیر 28 مئی 2018 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری عمل کی مضبوطی کے نئے باب کے آغاز پر پورا پاکستان مبارکباد کا مستحق ہے، پاکستان میں جمہوریت دس سال کا تسلسل مکمل کر رہی ہے، جمہوری و سیاسی قوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا ان کے نام پر اتفاق نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری عمل کی مضبوطی کے نئے باب کے آغاز پر پورا پاکستان مبارکباد کا مستحق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت دس سال کا تسلسل مکمل کر رہی ہے، جمہوری و سیاسی قوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے نامزد وزیر اعظم نا صر الملک اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔وزیر اطلاعات نے جسٹس (ر)ناصر الملک کے نام پر اتفاق کرنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، قائد حز باختلاف سید خورشید شاہ اور سپیکر سردار ایاز صادق کو بھی مبارک دی ۔