جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ،ڈی ایس پی

سٹریٹ کرائم اور کار چوری میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ،پریس کانفرنس

پیر مئی 19:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم اور کار چوری میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا ۔یہ انکشاف پیر کو ڈی ایس پی وارث خان سرکل ملک محمد افسر نے تھانہ بنی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے بتایاکہ تھانہ بنی پولیس نے سی پی او راولپنڈی افضال احمد کوثر کی طرف سے سپیشل احکامات ملنے پر سٹریٹ کرائم میں ملوث اور کار چوری میں ملوث گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ملزمان محمد عمران، ارسلان خالد اور خیر کریم کو گرفتار کیا گیا ۔ملزمان کے قبضہ سے 02 موٹر سائیکل اور چار لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی ۔ سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم خیر کریم نے تھانہ بنی ، تھانہ وارث خان اور نیوٹائون کے علاقہ میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اسی طرح تھانہ بنی پولیس نے تین موٹر سائیکل اور ایک کار بھی برآمد کی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی ایس پی وارث خان سرکل ملک محمد افسر نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :