غیر قانونی گیس ری فلنگ اور ون ویلنگ پر 04ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا

پیر مئی 19:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی04ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ادریس اور فضیر اللہ کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کرلیا جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے حمزہ کوجبکہ تھانہ صادق آباد پولیس نے عدیل کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کرکے ان کے قبضہ سے 2عدد موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :