یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن ہے،لبنیٰ ریحان

پیر 28 مئی 2018 19:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن ہے یہ وہ دن ہے جب میاں محمد نواز شریف نے ہر قسم کے دبائو کو خاطر میں لائے بغیر قومی سا لمیت اور ملکی وقار کے تحفظ کا فیصلہ کیا اور پانچ کامیاب ایٹمی تجربات کرکے پاکستان کو مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنایا۔

(جاری ہے)

اور وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔ اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام اور وقار بلند کیا۔اب پاکستان کے کسی دشمن میں ہمت نہیں کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔ انھوں نے کہاکہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان پر ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے حوالے سے بڑا دبائو تھا۔ دھمکیاں دی گئی کروڑوں اربوں ڈالرز کی پیشکش بھی ہوئی۔