محسنوں کی قدر نہ کرنے والی قومیں رسواء ہوتی ہیں ،شمس الرحمن سواتی

پیر 28 مئی 2018 19:10

راولپنڈی 28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل و جماعت اسلامی راولپنڈی کے ضلعی سربراہ شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ جوقومیں اپنے محسنوں کی قدرنہیں کرتیں رسوائی ان کا مقدرہوتی ہے ڈاکٹرعبدالقدیرخان محسن پاکستان ہیں، پرویزمشرف نے ان کی تذلیل کا آغازکیا اس کے بعدآنے والی حکومتوں نے بھی ان کی عزت کو بحال نہ کیا ۔

(جاری ہے)

28مئی یوم تکبیرکے حوالے سے اپنے بیان میں رہنما جماعت اسلامی نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ قوم الیکشن میں کرپٹ ،بددیانت اور چوروں کومستردکردے اور ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی عزت کوبحال کرنے کی صلاحیت رکھنے والی دینی اورمحب وطن قوتوں کوووٹ کی قوت سے مضبوط کرے ۔متحدہ مجلس عمل اللہ کی مدداورعوا م کی قوت سے مضبوط پارلیمانی قوت بن کرابھرے گی ۔