پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے خلاف بھارتی احتجاج اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا

پیر 28 مئی 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے خلاف بھارتی احتجاج اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیاء اور سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے اتوار کو میڈیا میں دیئے گئے بیان کے تناظر میں پیر کو بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا اور گلگت بلتستان آرڈر 2018ء سے متعلق بھارتی بیان اور بھارتی مقبوضہ کشمیر سے متعلق بے بنیاد اور جھوٹے دعوئوں پر پاکستان کے دوٹوک مؤقف کو واضح کیا۔ اس حوالہ سے تحریری احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالہ کیا گیا۔