Live Updates

دہشت گردی اور بھتہ خوری کے جرائم میں 88فیصد کمی آئی ہے، ڈی پی اوہنگو

پیر 28 مئی 2018 19:10

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) صحافیوں اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے،انتظامیہ مشران اور صحافیوں کے مثبت کردار کی وجہ سے ضلع ہنگو میں امن قائم ہے۔ پچھلے سال کی نسبت رواں سال دہشت گردی اور بھتہ خوری کے جرائم میں 88فیصد کمی آئی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف اب تک 750سے زیادہ مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ بھاری اسلحہ و منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف گوہر نے اپنے دفتر میں صحافیوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی پی او ہنگو نے کہا کہ اب تک منشیات فروشوں سے 510کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہیں جوکہ پچھلے سال کے مقابلے میں 213کلو گرام زیادہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ میں 205رائفلز ، 567پستول ،42ہزار 259کارتوس، 160کلاشنکوف ،17ہینڈ گرنیڈ ، ایک عدد راکٹ لانچر بمعہ 32گولے، دو عدد ایل ایم جی مشین گن، 23کلو بارود برآمد کرکے 480مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ غیر رجسٹرڈ شدہ رہائش پذیر کرایا داروں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت 92مقدمات درج کئے ہیں جبکہ رواں سال 59کلاشنکوف ، 107رائفلز 188پستول 8220کارتوس ،ایک عدد راکٹ لانچر بمعہ 32گولے ، 8کلو گرام بارود، 116کلو گرام چرس، 6کلو گرام سے زیادہ افیون، 56لیٹر شراب برآمد کئے گئے ہیں جوکہ سابقہ ریکوری کی نسبت زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں بازاروں میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہیں ہنگو پولیس کے جوان و افسران ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عوام ہوائی فائرنگ سے پرہیز کریں ۔ہوائی فائرنگ کے نقصانات کے متعلق پورے ضلع میں علمائے کرام، لیزان کمیٹیوں اور علاقہ مشران کے زریعے مہم چلائی گئی ہے جس سے ہوائی فائرنگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں امن و امان برقراررکھنے کے خاطر دفعہ 114بھی لگائی گئی ہیں جس کے تحت اسلحہ کے نمائش ہوائی فائرنگ ، لوڈ سپیکر کا بجا استعمال، کالے شیشوں، پٹاخو کی خرید و فروخت ، 5افراد سے زیادہ مجمع پر پابندی ہو گی جبکہ پٹرولی وغیرہ کے ایک جگہ سے دوسری جگہ پرلے جانے پر بھی مکمل پابندی ہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات