حکومت کا جاتے جاتے شاندار اقدام،گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹروے کا افتتاح کر دیا گیا

کسی بھی علاقے میں جائیں مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کام نظر آئیں گے،اربوں روپے کے منصوبے مسلم لیگ ن کی حکومت نے مکمل کیے،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیکل کالج قائم کیاجائے گا،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر مئی 19:46

حکومت کا جاتے جاتے شاندار اقدام،گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹروے کا افتتاح ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مئی 2018ء) حکومت کا جاتے جاتے شاندار اقدام،گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹروے کا افتتاح کر دیا گیا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے میں جائیں مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کام نظر آئیں گے،اربوں روپے کے منصوبے مسلم لیگ ن کی حکومت نے مکمل کیے،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیکل کالج قائم کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کا جاتے جاتے عوام کو شاندار تحفہ دے دیا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹروے کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے میں جائیں مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کام نظر آئیں گے۔اربوں روپے کے منصوبے مسلم لیگ ن کی حکومت نے مکمل کیے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا۔۔مسلم لیگ ن عوام کی خوشحالی اور ترقی پر یقین رکھتی ہے۔۔سی پیک سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔اس موقع پر انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام کے لیے شاندار اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیکل کالج قائم کیاجائے گا۔انکا کہنا تھا کہ ترقی کے تسلسل کے لیے 25 جولائی کو عوام نے پھر فیصلہ کرناہے۔آخری فیصلہ عوام کا ہوتاہے۔سیاسی مخالف جودعوےکر رہے ہیں وہ ترقیاتی کام ہم کرچکے ہیں۔جمہوری نظام میں ہمیشہ عوام کافیصلہ ہی مقدم ہوتاہے۔