بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق ایکسین عدیل انور کی درخواست ضمانت مسترد کردی

پیر 28 مئی 2018 22:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں گرفتار محکمہ انڈسٹریز کے سابق ایکسین عدیل انور کی درخواست ضمانت مسترد کردی کیس کی جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر پر مشتمل بینچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھانیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین نے کیس کی پیروی کی گرفتار ایکسین عدیل انور پر سرکاری ٹھیکوں کے ٹینڈرز میں خرد برد کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔