6ڈاکٹرز کی تعیناتی : پمز ابھی تک فنڈز کے اجراء کا منتظر

پیر 28 مئی 2018 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں396 ڈاکٹرز کی تعیناتی ابھی تک فنڈز کے اجراء کا منتظر ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق پرائم منسٹر آفس نی396 ڈاکٹرز کی پمز میں تعیناتی کیلئے آرڈر تو دے دیا لیکن ابھی تک فنڈز جاری نہیں کئے۔پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر راجہ امجد محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ڈاکٹرز کی تعیناتی کیلئے فنڈز جلد از جلد منظور ہوجائیں تاکہ وہ بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد کو بدل سکیں۔

ہسپتال میں ہزار سے زائد نشستیں خالی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ہماری خدمات متاثر ہو رہی ہیں بلکہ روز ہسپتال میں مریضوں کی لمبی قطاریں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے پر بتایا کہ مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئی1000 نشستیں بھرنے کے اشتہار دینے کے علاوہ میڈیکل افسران کی 210نشستیں ، اسسٹنٹ پروفیسروں کی70 نشستیں،52 سینئر رجسٹرار اور 63 کارڈٹیک سینٹر کے افسران کی نشستوں کیلئے ایک خلاصہ بھی تشکیل دیں گے۔

(جاری ہے)

مریضوں کی مصیبتوں اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایوان پرائم منسٹر نے فوراً ہی اس خلاصے کی کچھ ماہ پہلے منظوری دے دی تھی لیکن نئی نشستوں کو بھرنے کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے اور یہ معاملہ فنانس ڈویژن میں زیر بحث ہے اور ہمیں نہیں پتا کہ کیوں ابھی تک یہ فنڈز منظور نہیں ہوسکے۔ہمیں ڈاکٹرز کی ایک بڑی تعداد چاہئے جو کہ24 گھنٹے ہسپتال میں موجود ہوسکیں اور اسلام آباد راولپنڈی کے ساتھ ساتھ پنجاب،کے پی کے،آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں سے آنے والے مریضوں کو سہولت فراہم کرسکیں۔

لیکن ڈاکٹر محمود نے بتایا کہ وہ فنانس ڈویژن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلد ہی فنڈز کی منظوری دے دی جائے گی اور وہ پھر جلد ہی نشستوں پر بھرتیکا عمل شروع کردیں گی۔