پاک سرز مین پارٹی سندھ سمیت پورے پاکستان کے مظلوموں کی تقدیر بدلے گی، مصطفی کمال

پیر 28 مئی 2018 22:13

پاک سرز مین پارٹی سندھ سمیت پورے پاکستان کے مظلوموں کی تقدیر بدلے گی، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاک سرز مین پارٹی سندھ سمیت پورے پاکستان کے مظلوموں کی تقدیر بدلے گی کیونکہ پی ایس پی مظلوموں محکوموں کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے اور پی ایس پی کی جدوجہد صرف اور صرف عوامی خدمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حفیظ الدین کی جانب سے فوزیہ قصوری کے اعزاز میں منعقدہ 'افطارڈنر سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس مو قع پرصدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون، وائس چیئر مین افتخار رندھاوا، اشفا ق منگی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی، نیشل کونسل کے اراکین، اراکین اسمبلی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ محبت اور اخلاص انسانوں کے دلوں میں جگہ بنا تا ہے اور نفرت اور تعصب انسانوں کو تباہ و برباد کردیتا ہے، اس لیے پی ایس پی نفرتوں کی بجائے محبتوں کے پیغام عام کرنے کی جدوجہد کررہی ہے اس موقع پر پی ایس پی رہنمافوزیہ قصوری نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر عملی جدوجہد کی میں ایک ایسی پارٹی میں شامل ہوئی ہوں جو اسی جذبہ سے پاکستان کی خدمت کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور انشائ اللہ آنے والاوقت پی ایس پی ہو گا۔