آئی جی پولیس پنجاب نے صوبہ بھر میں پولیس نفری کی کمی اورخواتین الہکاروں سے کام لینے کیلئے تھانوں میں محررتعینات کرنے کی ہدایات کردی

پیر 28 مئی 2018 22:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) آئی جی پولیس پنجاب نے صوبہ بھر میں پولیس نفری کی کمی اورخواتین الہکاروں سے کام لینے کیلئے تھانوں میں محررتعینات کرنے کی ہدایات کردی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کلچر کی تبدیلی اور سائلین کے ساتھ ہتھک آمیز رویے کے پیش نظرتھانوں میں خواتین محررزکو تعینات کیا جائے گا،یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ،ڈی پی اوسرگودھاکیپٹن(ر) سہیل چوہدری نے اپنی تعیناتی پر اگست 2016ء میں سرگودھاکے 27تھانوں میں پہلی بار خواتین نائب محرر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ابتدائی طورپراس کا آغاز بھی ایک دو تھانوں میں کیاگیامگر بعدمیں اس اقدام کو نہ جانے کیوں روک دیاگیا، جس کی وجہ سے ضلع سرگودھا کے تھانوں میں خواتین نائب محرر تعیناتی کا یہ منصوبہ فلاپ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :