پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی ایک مثال ہے، ارباب عثمان

ْوزیراعلی پرویز خٹک کی قیادت میں صوبائی حکومت نے سرکاری اداروں پرعوامی اعتمادکو بحال کیا

پیر مئی 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورجان دوست فاونڈیشن کے چیئرمین ارباب عثمان نے صوبے کی تاریخ میں دوسرے صوبائی حکومت کی حیثیت سے وزیراعلی پرویزخٹک کواور ان کی ٹیم کو کامیابی سے پانچ سال پورے کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور صوبے عوام کیلئے فلاح وبہبودکیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہاہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پرویز خٹک کی قیادت میں صوبائی حکومت نے سرکاری اداروں پرعوامی اعتمادکو نہ صرف بحال کیا ہے بلکہ انقلابی اوراصلاحاتی اقدامات سے صوبے کے عوام کا پاکستان تحریک انصاف پراعتماد میں بھی اضافہ ہواہے اور کہاہے کہ آئندہ انتخابات میںکارکردگی کی بنیاد پر صوبے کے روایت کے برعکس ایک دفعہ پھرعوام پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کراکر تاریخ رقم کریں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی کامیابی کے ساتھ پانچ سال پورے ہونے پروزیراعلی پرویز خٹک اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ارباب عثمان نے مزیدکہاہے کہ اداروں سے کرپشن کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور اداروں میںاصلاحات کی وجہ سے نہ صرف سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے بلکہ عوامی اعتماد بھی سرکاری اداروں پر بحال ہواہے۔

انہوں نے صوبے میں مثالی بلدیاتی نظام متعارف کرنے پربھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلی پرویزخٹک کو مبارکباد دی ہے اور کہاہے کہ ائندہ انتخابات میں ملکی سطح پر کامیابی حاصل کرکے تمام اداروں کوکرپشن سے پاک کیاجائیگااور انقلابی اصلاحات کی بدولت دونہیں ایک پاکستان ، جہاں غریب اورامیر کیلئے ایک ہی نظام ہو، کویقینی بنایاجائیگا۔#