اے این پی نے سرفراز جدون کی پارٹی رکنیت ختم کر دی

پیر 28 مئی 2018 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی مخالف سرگرمیوں ،متوازی پارٹی بنانے ، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور پارٹی مخالف بیانات پرٹوپی صوابی سے تعلق رکھنے والے سرفراز جدون کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے ، جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے اس کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنائ صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے واضح کیا ہے کہ ذاتی مفادات کی خاطرپارٹی کو نقصان پہنچانے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے اے این پی میں کوئی جگہ نہیں۔