امریکہ ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے عالمی طاقتیں متحرک

پیر 28 مئی 2018 22:21

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) امریکہ ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے عالمی طاقتیں متحرک ہو گئیں ۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق ویانا میں یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی سیکرٹری جنرل ہیلگا شمڈ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے دوران یورپی طاقتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مئی تک ایران کے سامنے ایک منصوبہ رکھا جائے کہ اس معاہدے سے امریکی اخراج کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو کیسے کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔

ملاقات کا مقصد اس معاہدے کو بچانے کی راہ تلاش کرناتھا۔

(جاری ہے)

ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس آرغچی کے مطابق تہران یورپی ممالک کے اس منصوبے کے بعد ہی یہ فیصلہ کریگا کہ آیا وہ جوہری معاہدے میں شامل رہتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کہ مذاکرات کے نتائج اچھیرہے یا برے رہے۔ان کاکہناتھاکہ ان کا ملک معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھنے کے حوالے سے یورپی تجاویز کا منتظر ہیاوروہ دنیاکیساتھ تجارت جاری رکھنیکاخواہاں ہے۔ بھارت ایران چیمبرا?ف کامرس نیکہاہیکہ ایران کے ساتھ معاہدوں میں بھارت کے قومی مفاد اور ترجیحات کو مد نظر رکھا جائے گا،اگر اقوام متحدہ نے پابندیوں کی توثیق کی تو بھارت بھی اس پر عمل کرے گا