ارجن رام پال اور بیوی کا علیحدگی کااعلان

پیر 28 مئی 2018 22:25

ارجن رام پال اور بیوی کا علیحدگی کااعلان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) بالی وڈکے ما یہ نازاداکارارجن رام پال اوران کی بیوی میہر جاسیہ نے شادی کے 20سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں نے دودہائیوں تک جاری رہنے والے تعلق یکسر ختم کرتے ہوئے انہونی بات کی اور ان کا بیان بومبے ٹائمز میں چھپاہے جس کے مطابق ارجن رام پال اور ان کی سابقہ سپرماڈل بیوی کاکہناہے کہ گوکہ ان کے تعلقات ختم ہوگئے ہیں تاہم ان کا پیار جاری رہے گا۔

شوبزجوڑے کے بیان میں کہاگیا ہے کہ 20 سال کی طویل خوبصورت مسافت جو کہ محبت اور حسین یادوں سے بھری ہوئی ہے، ہم شیئر کرانا چاہتے ہیں کہ ، تمام سفروں کے مختلف راستے ہوتے ہیں اور ہم خیال کرتے ہیں کہ ہمیں فوری طورپر اپنی اپنی مختلف منازل کی طرف پیش قدمی کرلینی چاہیے۔یہ اعلان کچھ اچانک نہیں کیونکہ کئی ہفتوں سے ان کی علیحدگی کی قیاس ا?رائیاں جاری تھیں۔

متعلقہ عنوان :